fbpx

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورت حال کیا واپڈا نے بتایا

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورت حال کیا واپڈا نے بتایا

باغی ٹی وی : دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان واپڈا نے بتایا کہ تربیلا میں پانی کی آمد 2لاکھ 75ہزار 900کیوسک ہے،تربیلا میں پانی کا اخراج ایک لاکھ35ہزار کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد 73ہزاراور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے،

چشمہ میں پانی کی آمد2 لاکھ 42ہزار 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا . چشمہ میں پانی کا اخراج 2لاکھ 35ہزار100کیوسک ہے . تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 22لاکھ 30ہزار ایکڑ فٹ ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 27لاکھ 98ہزار ایکڑ فٹ ہے، شمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 58ہزار ایکڑ فٹ ہے،

ادھر لاہور بارشی پانی جمع ہونے سے نشیبی علاقوں میں گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے، اسلام پورہ مین بازار می‍ں تاحال بارشی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی، مین بازار میں پانی کھڑا ہونے کے باعث شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی نہ کرسکے، انتظامیہ کی نااہلی نے ابر رحمت کو اسلام پورہ کے رہائشیوں کے لیے زحمت بنا دیا ہے۔

پنجاب سمیت ملک بھر میں بارش کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 5 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔فیصل آباد، گوجرانوالہ، جھنگ، مری، چکوال، کوہاٹ، پارا چنار سمیت کئی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے عید کے موقع پر پر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔