صدر مملکت کا مسالک کے بڑوں سے رابطہ
باغی ٹی وی : صدرمملکت عارف علوی نے مولاناحنیف جالندھری اور علامہ ساجدنقوی سےٹیلی فونک رابطہ کیا ہے . صدرمملکت نے رمضان اورمجالس میں انسدادکوروناتدابیر اختیارکرنےکی اپیل کی ہے . مجالس میں ماسک پہنیں اورمحفوظ فاصلہ اپنائیں،بزرگ افرادعبادات گھرپرسرانجام دیں.علامہ ساجدنقوی نے صدرمملکت کوایس اوپیزکی پابندی کی یقین دہانی کرائی ہے .
مجالس کےدوران تمام حفاظتی تدابیراختیارکی جائیں گی،علمالوگوں کوماسک پہننےاورسماجی فاصلہ اپنانےکی تلقین کریں،نبی اکرمﷺکی وباسےبچنےکیلئےدی گئی ہدایات پرعمل کرنےکی ضرورت ہے.کوروناکےامتحان سےنکلنےکیلئےایک منظم قوم ہونےکا ثبوت دینا ہوگا.
صدرمملکت نے مولاناحنیف جالندھری سے بھی بات چیت کی ہے . آئمہ کرام مساجدمیں حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدکی تاکید کریں،
ادھر محکمہ اوقاف پنجاب نے اعتکاف پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’پنجاب بھر میں قائم مساجد اور مزارات میں اعتکاف پرمکمل پابندی ہوگی۔اب تک 11 لاکھ 88 ہزار 214 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8 لاکھ 29 ہزار 933 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے.