ڈسکہ:گھروں کے تالے توڑ کرچوریاں کرنے والے ملنگوں کے روپ میں 3 بھکاری عوام کے ہتھے چڑھ گئے

لوگوں نے بھکاریوں کے روپ میں چُھپے چوروں کو پکڑ کر خوب درگت بنائی ،بزرگ شہری نے بھی اپناحصہ ڈالا

ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک عمران کی رپورٹ)گھروں کے تالے توڑ کرچوریاں کرنے والے ملنگوں کے روپ میں 3 بھکاری عوام کے ہتھے چڑھ گئے، لوگوں نے بھکاریوں کے روپ میں چُھپے چوروں کو پکڑ کر خوب درگت بنائی ،بزرگ شہری نے بھی اپناحصہ ڈالا

تھانہ موترہ کے علاقہ موترہ گاؤں میں لوگوں نے بھکاریوں کے روپ میں چوروں کو پکڑ کر خوب درگت بنائی بزرگ شہری نے بھی حصہ ڈالا، گھر والوں کی عدم موجودگی میں تینوں ایک گھر کے تالے توڑ کر چوری کر رہے تھے

اہل محلہ نے شک پر پکڑ لیا،چھترول کے بعد موترہ پولیس کے حوالے کردیا،موترہ پولیس نے حوالات میں بند کرکے تفتیش شروع کردی

Leave a reply