ڈسکہ ضمنی الیکشن فیصلہ،سپریم کورٹ کےکیخلاف مہم: نوازشریف اورمریم نے عدلیہ پرحملے کی پھرتاریخ دہرادی

0
25

اسلام آباد:ڈسکہ ضمنی الیکشن کافیصلہ، سپریم کورٹ کےکیخلاف مہم: نوازشریف اورمریم نے عدلیہ پرحملے کی پھرتاریخ دہرادی،اطلاعات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ٹویٹر پر مہم چلائی گئی۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں بینچ میں شامل جج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، جن ٹویٹر اکاؤنٹ سے مہم چلائی جارہی ہے بیشتر کو مریم نواز فالو کرتی ہیں۔

دوسری طرف ن لیگی حلقوں کی طرف سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ نوازشریف سپریم کورٹ کے اس فیصلے پربہت زیادہ مشتعل ہیں اوروہ میڈیا کے ذریعے سخت ردعمل دینا چاہتے تھے لیکن پھران کوساتھیوں نے روک دیا کہ عوام اس کو قبول نہیں کریں گے

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوازشریف کا سوشل میڈیا سیل بھی اس وقت بہت ایکٹو ہے اوروہ پاکستان میں ن لیگی سوشل میڈیا نیٹ ورک کومسلسل ہدایات دے رہا ہے

 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے75ڈسکہ میں 10اپریل کو ہونیوالی پولنگ روک دی اور حکم امتناع جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے 10اپریل کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

دوسری طرف اس وقت پاکستان بھرسے ن لیگ کی طرف سے سپریم کورٹ کے خلاف انتہائی گھٹیا مہم پرسخت ردعمل آرہا ہے اورن لیگ کی سابقہ روایات کو سامنے رکھتے ہوئے اسے اس معاشرے میں عدم برداشت کا ذمہ دارقراردے رہے ہیں‌

ادھر اس حوالے سے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ عدالتوں، ججز کے خلاف ذاتی سطح پر مہم چلانا افسوسناک ہے، عدلیہ اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ کسی فیصلے پر اعتراض ہے تو تنقید کا حق ضرور ہے، مریم نواز تشدد اور عدم برداشت کی سیاست کررہی ہے، کل ہائیکورٹ نے ضمانت دی اچھی بات ہے ملنا چاہیے، ڈسکہ الیکشن پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو اس کے خلاف ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی فیصلہ ان کے خلاف ہو تو مہم چلاتے ہیں، یہ طریقہ نہیں چل سکتا، آپ کو عدالتوں کا احترام کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ اور وزیر قانون سے درخواست کروں گا مہم پر فوری ایکشن لیا جائے۔

 

یاد رہے کہ کل ہی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ن لیگ پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے یوسف رضاگیلانی کی درخواست مسترد کیے جانے پرعدالت کوغلط نہیں کہیں گے اورنہ ہی ن لیگ کی طرح اگرفیصلہ خلاف آئے توعدالتوں پرحملے نہیں کریں گے

آج پھرن لیگ نے اپنی تاریخ دہراتے ہوئے سپریم کورٹ کے معزز ججز کے خلاف انتہائی گھٹیا مہم شروع کردی ہے ، جسے لندن سے نوازشریف کا میڈیا سیل اورپاکستان میں مریم نوازکی ٹیم چلارہی ہے

Leave a reply