ڈسکہ ضمنی الیکشن:پیپلزپارٹی کان لیگ کی حمایت کااعلان :اعلان وہ کررہےہیں جن کااپنا ووٹ ہی نہیں رہا:ن لیگ

0
37

سیالکوٹ :ڈسکہ ضمنی الیکشن: پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان:وہ اعلان کررہےہیں جن کا اپنا ووٹ ہی نہیں رہا:ن لیگ کا جواب،اطلاعات کے مطابق ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی دنگل کل سجنے جا رہا ہے جس میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے نوشین افتخار جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی اسجد ملہی میدان میں ہیں اور دونوں امیدواروں کی جانب سے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

اب الیکشن سے چند گھنٹے قبل پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ن لیگ کو ووٹ دینے کے اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

دوسری طرف معتبرذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے اعلان کو ن لیگ کی قیادت مذاق سمجھتے ہوئے بہت ہی حقیرتصورات رکھتی ہے

ذرائع کے مطابق پی پی کی طرف سے اس اعلان کے بعد ن لیگ کی قیادت نے قمرزمان کائرہ کے اعلان کے جواب میں کہا ہےکہ ہماری حمایت کا وہ اعلان کررہے ہیں جن کا پنجاب میں اپنا ووٹ بینک نہیں ،

Leave a reply