ڈسکہ انتخابات ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر پنجاب حکومت کی بڑی کاروائی

0
23

ڈسکہ الیکشن الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر پنجاب حکومت کی بڑی کاروائی

باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر آر پی اور کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا.وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسکہ الیکشن میں بے ضابطگی کے بعد الیکشن کمیشن کی ہدایت پر متعدد افسروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے کمشنر گوجرانوالہ گلزار حسین شاہ، آر پی او گوجرانوالہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں عملدرآمد شروع کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید اور ڈی پی او سیالکوٹ کو او ایس ڈی بنانے کا حکم دیدیا ہے

مسلم لیگ (ن) کی اُمیدوار نوشین افتخار نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔مذکورہ درخواست پر ای سی پی نے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے علاوہ پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی اور چیف سیکریٹری جواد رفیق ملک کو انتخابات میں غفلت برتنے پر طلب کیا تھا۔


اس کے ساتھ کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور حکومت پنجاب کو حکم دیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری، ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) سیالکوٹ حسن اسد علوی، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین اور ڈسکہ و سمبڑیال کے ڈی ایس پیز کو معطل کیا جائے اور انہیں کسی الیکشن ڈیوٹی پر مامور نہیں کیا جائے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیل کرکے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

Leave a reply