fbpx

ڈسکہ میں الیکشن ناکامی ، وزیر اعظم نے اہم حکم دے دیا

ڈسکہ میں الیکشن ناکامی ، وزیر اعظم نے اہم حکم دے دیا

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ہاتھوں ڈسکہ میں الیکشن ہارنے کے بعد ناکامی کی وجوہات پر مشتمل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈسکہ الیکشن میں شکست کی وجوہات جاننے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کو رپورٹ تیار کرنے کا کہا ہے . پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے میں رپورٹ تیار کر کے پیش کر دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سینیٹر اعجاز چودھری کو ہدایت کی گئی ہے کہ این اے 75 کے 19 فروری اور 10 اپریل کے ضمنی الیکشن کا موازنہ کیا جائے۔ 19 فروری کے الیکشن میں جیت اور 10 اپریل کو شکست کی وجوہات کیا ہے۔ رپورٹ دی جائے.ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی نتائج کے بعد پریس ریلیز بھی رپورٹ کے ساتھ منسلک کی جائے گی، رپورٹ میں شسکت کی وجوہات،سفارشات اور مستقبل کی حکمت عملی شامل ہوگی۔

رپورٹ میں تحریک انصاف کی خامیاں،حلقےکی صورتحال کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

خیال رہے کہ ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیداوار کو شکست ہوئی ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.