مزید دیکھیں

مقبول

ڈسکہ: رمضان میں مہنگائی بے قابو

ڈسکہ ، باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک عمران کی رپورٹ )رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہو رہے ہیں۔ رمضان کا دوسرا عشرہ شروع ہو چکا ہے، لیکن مہنگائی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہی ہے اور گراں فروشی عروج پر ہے۔

حکومتی دعووں کے باوجود، رمضان کے آغاز سے ہی ملک بھر میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گوشت، سبزیوں، پھلوں اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتیں اب بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مارکیٹ سروے کے مطابق، رمضان سے پہلے جو اشیاء عام نرخوں پر دستیاب تھیں، وہ اب بھی دوگنی قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔ آٹا، چینی، گھی، دودھ اور دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء کی قیمتوں میں 20 سے 50 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہو رہے ہیں۔ حکومت کو فوری طور پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں