ڈسکہ ضمنی الیکشن ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف کے امیدوار کا بڑا اعلان
ڈسکہ ضمنی الیکشن ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف کے امیدوار کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ ضمنی الیکشن بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر پی ٹی آئی امیدوار کا موقف سامنے آ گیا
پی ٹی آئی کے ڈسکہ سے امیدوار علی اسجد ملہی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں ،ن لیگ کو اس دفعہ دگنی لیڈ سے ہرائیں گے ،اس بار انتخابات کےلیے تیاری اچھی ہوگی ،فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ کون جیتا اور کون ہارا،ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں فیصلہ ہمارے خلاف ضرور ہے لیکن ہم ن لیگ کی طرح اداروں پر تنقید نہیں کرتے یہ لوگ 10اپریل کو الیکشن کرائیں یا 20 کو ہم انتخاب جیتیں گے،الیکشن کمیشن نے جو کرنا تھا وہ کردیا ،ہمیں 10 اپریل کو الیکشن پر اعتراض نہیں،تفصیلی فیصلہ آنے کےبعد وجوہات سامنے آئیں گی،
قبل ازیں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا سپریم کورٹ نے حلقہ این اے75 سے متعلق الیکشن کمشن کا فیصلہ برقرار رکھا ،عدالت نے حکم دیا کہ حلقہ این اے75 ڈسکہ پورے حلقے میں الیکشن ہوں گے.عدالت نے الیکشن کمشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی ،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 10 اپریل کودوبارہ ڈسکہ میں الیکشن کروانے کا حکم دے دیا
ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟
مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی
ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا
ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش
پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار