داسو دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ جہنم واصل

2 سال قبل
تحریر کَردَہ
dasoo

داسو دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ طارق افغانستان میں مارا گیا، حملے میں چینی انجینئروں سمیت تیرہ افراد کی موت ہوئی تھی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا بدنام زمانہ سرغنہ طارق افغانستان کے علاقے کنڑ میں ہلاک ہوا، ٹی ٹی پی لیڈر سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل اور مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا ،داسو پراجیکٹ کے قریب چینی انجینیئروں کی بس پر حملہ کیا گیا تھا

واضح رہے کہ 14 جولائی 2021 کو خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے حملے میں 9 انجینئر سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے  داسو واقعے میں ملوث سہولت کار بھی گرفتار کیا گیا تھا  واقعے کے خودکش بمبار کی مکمل شناخت ہوچکی تھی پاکستان میں موجود مذکورہ پورا نیٹ ورک گرفتار ہے

ایک سال قبل داسو حملہ کیس کا عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان محمد حسین اور محمد آیاز کو 13بار سزائے موت اور 15/15لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا تھا،دیگر 4 ملزمان فضل عادی، عبدالوہاب، انور علی او ر شوکت علی کو شک کی بنا پر بری کرنے کا حکم دیا گیا تھا،

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from اہم خبریں