fbpx

داسوڈیم حادثہ:دھماکہ خیز مواد کے شواہد مل گئے‘ دہشت گردی خارج از امکان نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:داسوڈیم حادثہ:دھماکہ خیز مواد کے شواہد مل گئے‘ دہشت گردی خارج از امکان نہیں، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ داسو واقعے میں دھماکہ خیز مواد کے شواہد ملے ہیں ‘ دہشت گردی خارج از امکان نہیں ہے۔

سماجی رابطوں کی وب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ داسو واقعے کی ابتدائی تفتیش میں اب بارودی مواد کی نشاندہی کی تصدیق ہوگئی ہے ، واقعے میں دہشت گردی کے پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

 

فواد چوہدری نے کہا کہ واقعے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر تمام پیشرفتوں کی نگرانی کر رہے ہیں ، اس سلسلے میں حکومت چینی سفارتخانے کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں ہے ، ہم مل کر دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ داسو ڈیم میں کام کرنے والے کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں 9 چینی شہری بھی شامل تھے ،