داتا دربار، جوتوں کی حفاظت کا ٹھیکہ کتنے کروڑ کا؟ جان کر ہوں حیران

0
38

صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع داتا دربار میں آنے والے زائرین کے جوتوں کی حفاظت کا ٹھیکہ کروڑوں روپے میں نیلام کر دیا گیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب نے داتا دربار میں زائرین کے جوتوں کی حفاظت کا ٹھیکہ 5 کروڑ 91 لاکھ روپے میں نیلام کردیا۔ گزشتہ برس کی نسبت رواں برس 54 لاکھ روپے اضافے کی ساتھ ٹھیکہ نیلام کیا گیا.

نیلامی کے بعد ٹھیکیدار کو ایک تہائی رقم فوری ادا کرنے کا کہا گیا ،داتا دربار میں نمازیوں کے داخلی راستوں پرعلیحدہ ریک بھی بنا دیئے گئے، نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والوں سے پیسے نہیں لئے جائیں گے ،صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے چھ ماہ قبل حفاظت پاپوش کی اُجرت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا. مالی اہداف پورا کرنے کے لئے محکمہ اوقاف نے پاپوش کا ٹھیکہ کروڑوں روپے میں نیلام کر دیا۔

حکومت نے یکم جولائی سے داتا دربار اور بادشاہی مسجدسمیت صوبے کے تمام درباروں اور مساجد میں جوتےرکھنےکی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن دوبارہ جوتوں کو ٹھیکہ دے دیا گیا ، پنجاب حکومت کو جوتوں کی نگرانی کی فیس سے 10 کروڑ سالانہ کی آمدنی ہوتی تھی .

صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع دربار حضرت داتا گنج بخش جو 378کنال اور 8 مرلے پر محیط ہے اس کی ٹوٹل سالانہ آمدن تیس کروڑ، بیاسی لاکھ انیس ہزار ہے ،جب کہ اخراجات 7,56,68,201روپے ہے۔ آمدن کے ذرائع نذرانے کے علاوہ 260 کرایہ داری یونٹ پر بھی ہے ان میں دوکانیں اوربنک بھی شامل ہے . یہ دوکانیں 7کنال 15 مرلے 108سکوائرفٹ پر محیط ہے

Leave a reply