صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ داتا دربار میں خود کش حملہ کے سہولت کار کو عدالت میں پیش کر دیا گیا
باغی ٹی ٰوی کی رپورٹ کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے کے سہولت کار کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا. کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے بارودی مواد، ریکوری اور دیگر ملزمان کے حوالہ سے تفتیش کرنی ہے اس لئے ملزم کا 60 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے.جس پر عدالت نے ملزم کا 20 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، ملزم کو سی ٹی ڈی کے حوالہ کرنے کا عدالت نے حکم دے دیا. ملزم کی عدالت پیشی کے وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے .
داتا دربارایلیٹ فورس کی گاڑی پر خود کش حملے میں اہم پیشرفت،حملہ آور کون تھا؟ حساس اداروں کی بڑی کاروائی، داتا دربار حملے کے مبینہ سہولت کار گرفتار داتا دربار،خود کش حملہ آور نے کس ملک کا جوتا پہنا تھا، اہم خبر آ گئی
واضح رہے کہ داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب جو داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے پاس کھڑی تھی دھماکا ہواتھا ،جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی. داتا دربار کے قریب ہونے والے دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار،ایک سیکورٹی گارڈ اور ایک راہگیر شہید ہواتھا.