داتا دربارایلیٹ فورس کی گاڑی پر خود کش حملے میں اہم پیشرفت،حملہ آور کون تھا؟

صوبائی دارالحکومت لاہور میں داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس پر ہونے والے خود کش حملے کے حوالہ سے اہم پیشرفت ہوئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق داتا دربار میں ایلیٹ فورس کی گاڑی پر خود کش حملے کے حوالہ سے اہم پیشرفت ہوئی ہے. سی ٹی ڈٰ کے مطابق بھاٹی گیٹ سے خود کش حملہ آور سہولت کار محسن خان کو گرفتار کیا گیا ہے.محسن خان کا تعلق شب قدر چارسدہ سے ہے اور خود کش حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی ہے. خود کش حملہ آورکی شناخت صادق اللہ مہمند کے نام سے ہوئی .

واضح رہے کہ داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب جو داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے پاس کھڑی تھی دھماکا ہواتھا ،جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی. داتا دربار کے قریب ہونے والے دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار،ایک سیکورٹی گارڈ اور ایک راہگیر شہید ہواتھا.

Comments are closed.