داتا دربار،پولیس گاڑی پر دھماکے کا مقدمہ درج

0
32

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے داتا دربار میں دھناکے کا مقدمہ درج کر لیاگیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے داتا دربار میں پولیس کی گاڑی پر ہونیوالے حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمہ سی ٹی ڈی کےانسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج ہوا ہے ،مقدمہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگرسنگین دفعات کےتحت درج کیا گیا ہے.

داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب جو داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے پاس کھڑی تھی دھماکا ہوا ،جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی. داتا دربار کے قریب ہونے والے دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار،ایک سیکورٹی گارڈ اور ایک راہگیر شہید ہوا ہے. دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور دربار کے تمام دروزاے بند کر دئیے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا.وزیراعظم عمران خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ عمران خان نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے داتا دربار کے باہر پولیس وین پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ عثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ لاہور شہر میں نو شہیدوں نے جان ملک پر قربان کی ، اللہ تعالیٰ شہیدوں کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ہماری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جو اس حادثے کا شکار ہوئے، پانچ شدید زخمی ہیں ، سولہ زخمی بہتر ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں دہشت گردی کرنے والے درندے ہیں. ڈاکٹرز،پروفیسر اور ریسکیو کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دہشت گرد بزدل ،قوم، اسلام کے دشمن ہیں لیکن ہمارا عہد ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے، عوام، افواج ،پولیس اکٹھے ملکر دہشت گردوں کو شکست دیں گے،دہشت گردوں کا ٹارگٹ کیا تھا اس پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،
آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے کہا ہے کہ داتا دربار حملے میں تقریبا ً7 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیاہے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ سے مبینہ طور پر خود کش حملہ آور کے جسم کے اعضا ملے ہیں. دہشت گرد نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا ،شہید ہونے والوں میں ایک ہیڈ کانسٹبل، 4 کانسٹبل اور تین سویلین ہیں

Leave a reply