داتا گنج بخش علی ہجویری کے 978 عرس کی تقریبات.ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

داتا گنج بخش علی ہجویری کے 978 عرس کی تقریبات.ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری سٹی ٹریفک پولیس نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 978 عرس کی تقریبات کےلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا، 26، 27، 28 ستمبر تک عرس تقریبات جاری رہیں گیں،آصف صدیق کی نگرانی میں 03 ڈی ایس پیز، 52 انسپکٹرز، 654 وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں،رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 10 فوک لفٹرز، 02 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے گئے ہیں،زائرین کی آمد ورفت کےلئے 04 پارکنگ اسٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں،زائرین اپنی گاڑی/موٹر سائیکل کو گریٹر اقبال پارک، ناصر باغ، موری گیٹ اور دربار آئی ہسپتال میں پارک کر سکتے ہیں، گریٹر اقبال پارک، موری گیٹ،ناصر باغ گراؤنڈاور داتا دربار آئی ہسپتال پارکنگ، سنٹرل ماڈل ہائی سکول، عقب ٹی بی ہسپتال، اڈا کروان اور پیر مکی سنگل لین میں زائرین کی گاڑیوں کو پارک کروایا جائیگا۔عرس مبارک کی تقریبات کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر مخصوص روڈز کو عام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائیگا، ٹریفک پلان کے مطابق شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک کو آزادی چوک سے جانب ریلوے اسٹیشن بجھوایا جائیگا، اسی طرح شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک نیازی شہید چوک سے بندروڈ، سگیاں بجھوائی جائیگی، چوبرجی چوک … داتا گنج بخش علی ہجویری کے 978 عرس کی تقریبات.ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری پڑھنا جاری رکھیں