داود سلیمانی جھوٹ بول رہا ہے :جنوبی پنجاب کے پی ٹی آئی ممبران عثمان بزدارکی حمایت میں آگئے

0
39

لاہور:داود سلیمانی جھوٹ بول رہا ہے :جنوبی پنجاب کے پی ٹی آئی ممبران عثمان بزدارکی حمایت میں آگئے،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رکن خواجہ داؤد سلیمانی کے وزیر اعلی پنجاب پر الزامات کے معاملے پرڈیرہ غازی خان کے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کھل کر وزیر اعلی کے حق میں بول پڑے ،پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے خواجہ داؤد کے الزامات کو مسترد کر دیا ،

ذرائع کے مطابق داود سلیمانی کی طرف سے الزامات کے خلاف پی ٹی آئی ا رکان نے خواجہ داؤد کے خلاف تنظیمی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ،مشیر وزیر اعلی پنجاب حنیف پتافی اہم حقائق سامنے لے آئے سردار علی احمد دریشک نے خواجہ داود کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تنظیمی کارروائی کامطالبہ کردیا

تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعلی پنجاب حنیف پتافی نے خواجہ داؤد سلیمانی کے حلقے میں کام نہ ہونے کا دعوی مسترد کر دیا ہے حنیف پتافی کاکہناہے کہ خواجہ داؤد کے حلقے کے لئے ساڑھے تین ارب روپے کا پیکج دیا گیا ،وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی قیادت پورے پنجاب بالخصو ص جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے ،تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے اختلاف رائے ہو سکتا ہے الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے ،سی ا یم ہاؤس میں وزیر اعلی کے کسی رشتے دار کو نہیں دیکھا ،خواجہ داؤد کے الزامات بے بنیا د ہیں

ڈیرہ غازی خان سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک نے کہاہے کہ خواجہ داود سلمانی کے پیچھے کون ہے بے نقاب کریں گے بہت جلد ثبوت منظر عام پر لائیں گے ،یہ سینٹ انتخاب سے پہلے کسی اشارے پر متحرک ہوگئے ،پنجاب بھر پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ،عثمان بزدار کی شرافت کو سلام پیش کرتے ہیں ،خواجہ داؤد اپنی نااہلی چھپانے کے لئے وہ اس طرح کے الزامات لگا رہے ہیں ،

سردار احمد علی خان دریشک نے کہاکہ خواجہ داود سلیمانی حلقے میں جاتے نہیں لوگ ان سے نالاں ہیں ،خواجہ داؤد کے پیچھے قوتوں کو بے نقاب کیا جائے گا ،مسلم لیگ ن میں دراڑ یں پڑ چکی ہیں ،حکومت کو چھوڑ کر کوئی اپوزیش میں نہیں جانا چاہتا ،جو الزامات عائد کئے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ،انکے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن ہو نا چاہیے ،اگر وہاں ضمنی انتخاب کروانا پڑے تو کروا دینا چاہیے

Leave a reply