ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودہا کے انتخابات التواء کا شکار

0
46

سرگودہا(عمیر ضیاء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ طوالت اختیار کر گیا۔ انتخابات 11 جنوری کو منعقد ہونگے۔
بار کے سینئر رکن اشفاق احمد سیال ایڈووکیٹ نے امیدوار برائے صدارت خرم اقبال بسراء اور جنرل سیکریٹری کے امیدوار میاں شمس الحق سپراء نے اپنے مدمقابل علی حسن چیمہ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کردیے۔
اشفاق احمد سیال ایڈووکیٹ نے اعتراضات اپنے وکیل ذیشان احمد اعوان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کیے جبکہ میاں شمس الحسن سپراء نے بذات خود اعتراضات دائر کیے
اعتراضات الیکشن بورڈ کے روبرو دائر کیے گئے۔ الیکشن بورڈ نے خرم اقبال بسراء کے خلاف اعتراضات پر خرم اقبال بسراء، ڈسٹرکٹ بار انتظامیہ، سال 2014 سے سال 2018 تک رہنے والے تمام سابقہ بار صدور اور الیکشن بورڈ 2018 کے چیئرمین جبکہ علی حسن چیمہ کے خلاف اعتراضات پر امیدوار علی حسن چیمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
خرم اقبال بسراء پر اعتراض کیا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں حقائق کے منافی بیان حلفی جمع کروایا، وہ 2012 میں چیمبرز فنڈ خردبرد کی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر تھانہ کینٹ میں پنجاب بار کونسل کے حکم پر درج مقدمہ نمبر 136/2014 بجرم 406 ت پ میں نامزد ملزم ہیں جبکہ ان پر ان کے اپنےحقیقی والد پر جائیداد کے تنازعے پر جان لیوا تشدد کا بھی مقدمہ سیشن جج سرگودھا کی عدالت میں زیر سماعت رہا۔ اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ خرم اقبال بسراء اور بار ایسوسی ایشن کا مفاد متنازعہ ہے لہذا وہ بار صدارت کے اہل نہیں۔
جنرل سیکریٹری کے امیدوار علی حسن چیمہ کے خلاف اعتراض داخل کیا گیا ہے کہ جنرل سیکریٹری کے لیے سات سال مسلسل وکالت کا تجربہ درکار ہے جبکہ علی حسن چیمہ کا کل تجربہ محض پانچ سال ہے لہذا وہ اس منصب کے لیے امیدوار بننے کے اہل نہیں۔
چیئرمین ظہور ندیم، ممبران راجہ انیس اکبر اور رانا عبد الرؤف پر مشتمل الیکشن بورڈ 30 دسمبر کو اعتراضات کی سماعت کرے گا۔

Leave a reply