انسداد سموگ،ڈی سی گجرات نے قانون کی خلاف ورزی پر بھٹہ خشت مالکان گرفتار کر لیے

0
30

سلیمان ظفر اسٹنٹ کمشنر گجرات نے انسداد سموگ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر دلدار اور نواب بھٹہ خشت کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے حراست میں لے لیا۔

محکمہ ماحولیات پنجاب نے انسداد سموگ مہم کی پیش نظر موسم سرما میں گجرات کے شہریوں کو سموگ سے بچانے کیلئے گجرات میں واقعہ اینٹوں کے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اینٹوں کے بھٹے اکتوبر سے دسمبر تک بند رہیں گے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں گجرات کے تمام بھٹہ مالکان کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ جن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران صرف جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زگ زیگ بھٹے ہی کام کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ اگر کسی بھٹہ مالک نے بھٹہ چلانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ماحول دوست مہم کو مستحکم بنانے میں علاقہ مکینوں نے اسٹنٹ کمشنر گجرات سلیمان ظفر کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a reply