ڈی سی اسلام آباد نے خود پر جرمانہ اورچالان کردیا

اسلام آباد :ڈی سی اسلام آباد نے خود پر جرمانہ اورچالان کردیا،اطلاعات کے مطابق پٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے خود پر ہی ماسک نہ پہننے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ ہونے پر ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ شفقات نے کہا کہ ماسک نہ پہننے اور احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر میں حکومت کے اکاؤنٹ میں ہزار روپے بطور جرمانہ ادا کروں گا اور چالان کی کاپی بھی دکھاؤں گا۔

ہوا کچھ یوں کہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر تمام شہری ماسک پہنے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں لیکن ایک تقریب میں پہنچنے پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات بغیر ماسک کے نظر آئے تو وہاں موجود ایک صحافی نے فوراً اُن کی تصویر اپنے کیمرے میں محفوظ کرلی۔

 

صحافی نے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی بغیر ماسک پہنے تصاویر ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دفتر والے ایک لمحے کے لیے ماسک نہیں اتارنے دیتے کہ ڈی سی اسلام آباد کے احکامات ہیں لیکن کاش کوئی ڈی سی صاحب کو بھی جرمانہ کر کے کچھ دن کے لیے سیل کر دے۔

ڈی سی اسلام آباد نے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی کار سے باہر نکلا تو کچھ سیکنڈز کے لیے اپنا ماسک اتارا، لیکن جب میں نے دیکھا کہ ایک صحافی میری تصویر بنا رہا ہے تو میں نے فوراً ہی ماسک دوبارہ پہن لیا۔

حمزہ شفقات نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں آپ کا پوائنٹ سمجھ گیا ہوں، میں حکومت کے اکاؤنٹ میں 1000 روپے بطور جرمانہ ادا کروں گا اور چالان کی کاپی بھی دکھاؤں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.