fbpx

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر دکانیں، سٹورز و میرج ہالز سیل

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے شہر بھر میں کاروائیاں جاری ہیں۔ مجموعی طور پر 33 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز کو سیل کیا گیا ہے جبکہ 78 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 04 ریسٹورنٹس، 15 دکانوں و سٹوروں اور 01 اکیڈمی کو سیل کیا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کئے گئے ہیں۔

جس میں الرحمن ریسٹورنٹ، چسکا ہوٹل، سائیں کباب اینڈ تکہ، سٹار ہوٹل، اکبر خان تمباکو، امیر کلاتھ شاپ، اسلامک دوا خانہ، حافظ سویٹس، رفیق سنز، ماڈرن الیکٹرانک سنٹر، عثمانیہ الیکٹرانک سنٹر، لکی گارمنٹس، عثمان ایلومینیم، اشفاق آٹوز، احمد ورکشاپ، عثمان لیس شاپ، گروو سنوکر کلب، مصطفے کلاتھ ہاؤس، گیمنگ زون اور الرحمن اکیڈمی کو سیل کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 13 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز کو سیل کیا جبکہ 38 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کئے ہیں۔

جس میں خان اعظم میرج ہال، خوشی میرج ہال، میاں پیلس میرج ہال، حیدر پیلس مدنی کالونی، لطیف میرج ہال مدنی کالونی، انمول ایل ای ڈی لائٹس، یاسر موبائل شاپ فتح گڑھ، لاہور شوز، لاہور موبائل، معیز ماربل، حافظ موبائل شیر شاہ روڈ، موبائل ریپئیرنگ شاپ اور ٹیکنو شیر شاہ روڈ کوٹ خواجہ سعید کو سیل کیا گیا ہے۔

یہ تمام کاروائیاں ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.