ڈی سی ننکانہ کے احکامات،گرانفروشوں کے خلاف گھیرا ہوا تنگ،

0
21

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع ننکانہ صاحب میں گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت کاروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے ضلع بھر کے تمام مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پرگوداموں، چکن فروشوں ،بیف ،مٹن کی دکانوں،مارکیٹوں اور سپر اسٹورز پر انسپکشن کر رہے ہیںاور حکومتی نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مزید کہا کہ تمام سپیشل مجسٹریٹس پرائس کنٹرول کی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے گرانفروشوں کے خلاف اپنا گھیرا تنگ کریں اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ گرانفروشی ایک سنگین جرم ہے جو مصنوعی مہنگائی کا باعث بنتا ہے ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران پرائس کنٹرول کے حوالے سے خصوصی نظر رکھیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے عوام الناس سے اپیل کی کے مقررہ نرخوں سے زیادہ کوئی بھی چیز خریدی نہ جائے بلکہ ایسی صورتحال کے متعلق اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر آفس میں فوری اطلاع کی جائے۔

Leave a reply