سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ڈسکہ اور سمبڑیال کا سرپرائز وزٹ، صحت، تعلیمی کے سہولیات سمیت فلڈ منیجمنٹ کیلئے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے دریائے چناب پر تعمیر شہباز پور بیرج کے قریب دریائے کے حفاظتی پشتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کے مقامی حکام نے فلڈ منیجمنٹ پلان بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ایری گیشن کے مقامی حکام کو ہدایت کی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیالکوٹ کے بالائی علاقوں مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدید بارشوں کی دور کاسٹ بھی جاری کی گئی ہے،جس سے سیالکوٹ کے ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔
انہوں نے ایری گیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ضلع سیالکوٹ میں بہنے والے دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کریں اور بروقت الرٹ جاری کریں تاکہ ہنگامی صورتحال میں جانی و مالی نقصان نہ ہو۔
انہوں نے ڈسکہ اور سمبڑیال کی میونسپل کمیٹیز کے حکام کو بھی ہدایت کی کہ وہ نالوں اور سیوریج کی ڈی سلٹنگ کروائیں اور تمام ڈسپوزل اسٹیشن ، ڈی واٹر سیٹس سمیت تمام فلڈ فائٹنگ آلات کو فنکشنل رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال ، دیہی مرکز صحت جامکے چیمہ کے دورہ کے دوران ایمرجنسی ، او پی ڈیز ، فارمیسی اور وارڈز کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ڈسکہ، کیو ڈی پی ایس ڈسکہ اور گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول ڈسکہ کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اداروں کی چھتوں کو بھی صاف کروائیں اور کسی بھی جگہ بارشی پانی جمع نہ ہونے دیں اور باقاعدگی سے انسداد ڈینگی سروئلنس جاری رکھیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے میونسپل لائبریری ڈسکہ کا بھی دورہ کیا اور کتابوں کا معائنہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو کو ہدایت کی کہ لائبریری میں ایک کارنر بنایا جائے اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کیلئے زیادہ سے زیادہ کتابوں کو بھی لائبریری کا حصہ بنائیں