
خیبر (باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ اور پاک افغان دوستی ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے میں اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک، رمیز علی شاہ، تحصیلدار زیب اللہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اور چترال سکاوٹس 142 ونگ کے افسران بھی شریک تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے پاک افغان دوستی ہسپتال میں حکومتی سہولیات اور دستیاب خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا اور عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات میں مزید بہتری لانے پر زور دیا۔
اس موقع پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی زیرنگرانی جاری طورخم (ITTMS) پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں ایف بی آر حکام نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کام اور پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے طورخم بارڈر پر سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔