ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کے خلاف اعلیٰ حکام کا گھیراؤ تنگ ضلع بدر کرنے کا امکان

0
33

رحیم یارخان( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کے خلاف اعلیٰ حکام کا گھیراؤ تنگ ضلع بدر کرنے کا امکان‘ شہریوں نے سٹیزن پورٹل پر بھی شکایات کے انبار لگا دیئے‘ سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب عرصہ پندرہ سال سے غیر قانونی طور پر ایک ہی سیٹ پر تعینات ہیں۔تفصیل کے مطابق لوکل گورنمنٹ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی ہونے والے ملازم عبدالوہاب جوکہ غیر قانونی طو رپر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے آفس میں بطور سپریٹنڈنٹ عرصہ پندرہ سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہے‘موصوف بااثر ہونے کی وجہ سے خود کو ڈی سی آفس کا بادشاہ سمجھتا ہے‘ مبینہ اطلاعات کے مطابق موصوف نے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے رشوت دینے والے کا کام فوری کردیا جاتا اور رشوت کی رقم نہ دینے والوں کو اعتراضات کی بارش کرکے ذلیل وخوار کردیا جاتا ہے سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب پر سینکڑوں ملازمین کی پرموشن روکنے کا بھی الزام ہے جبکہ موصوف سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کے خلاف کمشنر آفس بہاولپور میں کئے اہم انکوائریاں بھی ٹھپ ہیں جس میں سابق ڈپٹی کمشنر ودیگر افسران کے آرڈرز کو تبدیل کرنے جیسی انکوائریاں بھی ردی کی ٹوکری کی نذر ہیں میڈیا نے معاملہ اُٹھایا تو حکام بالا کو ہوش آیا خبریں نشر ہونے کے بعد اعلیٰ حکام کی جانب سے سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا باوثوق ذرائع کے مطابق کمشنر آفس بہاولپور کے ملازمین کے ساتھ ملکر سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب نے اپنے خلاف شہریوں کی جانب سے دی جانیوالی درخواستیں اور اہم انکوائریاں مبینہ طو رپر لاکھوں روپے رشوت دیکر ٹھپ کروارکھی ہیں جوکہ عرصہ دو سال گزرنے کے باوجود تاحال سماعت نہ ہوسکی۔ شہری کی جانب سے سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ‘جیف سیکرٹری پنجاب‘کمشنر بہاولپور ودیگر اعلیٰ حکام کو کاروائی کیلئے درخواستیں دیدی گئیں۔

Leave a reply