ٹھٹھہ : گھوڑا باڑی کے شہر ور میں درخت سے لٹکتی لاش برآمد
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )گھوڑا باڑی کے شہر ور میں درخت سے لٹکتی لاش برآمد
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کے تعلقہ گھوڑاباڑی کے نزدیک شہر ور کے ساتھ گوٹھ قاسم سموں کے رہائشی حبیب اللہ کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد، وارثاء نے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، وارثاء کا کہنا ہے کہ نوجوان حبیب اللہ رات 8 بجے سے غائب تھا، اسے قتل کر کے لاش سے لٹکادی گئی، اطلاع پر گھوڑاباڑی پولیس موقع پہنچ گئی اور جاں بحق شخص کی لاش کوتحویل میں لےکر ہسپتال منتقل ، جہاں پر لاش کا پوسٹ مارٹم ہوگا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کاآغازکردیا ہے.