سیالکوٹ: 3جون کو نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 14سالہ لڑکے لاش برآمد

سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)3جون کو نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 14سالہ لڑکے لاش برآمد
تفصیل کے مطابق پسرور کے نواحی قصبہ بن باجوہ کے مقام پر بی آر بی مرالہ نہر سے نامعلوم بارہ تیرہ سالہ بچے کی نعش برآمد
مورخہ 3جون کو اچھیاں کھرولیاں کے مقام پر نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 14سالہ ساحل کی لاش تحصیل پسرور کے علاقہ بن باجوہ کے قریب نہر سے مل گئی۔ریسکیو نے لاش کو نکالنے کہ بعد لواحقین کے سپرد کر دیا۔پسرور تھانہ صدر پولیس اور ڈی ایس پی سرکل بھی موقع پر پہنچ گئے
تھانہ صدر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا،ساحل سکنہ گھوئینکی تھانہ موترہ تحصیل ڈسکہ کا رہائشی تھا