fbpx

تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد :تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی و ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس وزیراعظم آزادکشمیرسردارعبدالقیوم نیازی کی زیرصدارت ہوا جس میں آزادکشمیرکی تعمیروترقی کے حوالے حکمت عملی پرمشاورت کی ‏گئی۔اجلاس میں آزادکشمیر کےتمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ ‏

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی تازہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے ‏مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ ‏

اجلاس میں عشرہ رحمت لعالمین کے حوالے سے پروگرامات منعقد کرنےکا فیصلہ بھی ہوا اور وزیراعظم عمران خان ‏کے رحمت للعالمین اتھارٹی بنانے کے فیصلےکی حمایت کی گئی۔ ‏

24 اکتوبر کو یوم تاسیس بھرپورانداز میں منانےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے ‏کہا کہ عمران خان کے ویژن کے تحت آزاد کشمیر کو خوشحال بنائیں گے، بلدیاتی انتخابات کےتحت اختیارات کو ‏نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!