پہلی مرتبہ آئی جیز اورڈپٹی کمشنرزکی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

0
34

اسلام آباد :پہلی مرتبہ آئی جیز اورڈپٹی کمشنرزکی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے تمام آئی جیز کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ حکومت نے آئی جیز اور مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے تمام آئی جیز کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ حکومت نے آئی جیز اور مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی جیز اور مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔آئی جیز اور ڈی سیز کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات بروقت نمٹانے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ڈلیوری یونٹ نے تمام آئی جیز کی کارکردگی رپورٹ تیار کی ہے، جس میں آئی جی اسلام آباد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈلیوری یونٹ نے تمام اضلاع کے ڈی سیز کی کارکردگی رپورٹ بھی تیار کرلی ہے اور آئی جیز اور ڈی سیز کی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم عمران خان کو بھجوادی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تمام آئی جیز اور ڈی سیز کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایک سے دو روز میں جاری کی جائے گی۔

Leave a reply