پُرامن خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے لیےدوسرے مرحلے کیلئے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

0
29

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ری پولنگ اور دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کے ساتھ پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پولنگ سٹیشنوں پر بے ضابطگیوں کے کیسوں کی سماعت کے موقع پر کیا فیصلہ کیا گیا، جس میں مختلف شواہد اورویڈیو کی بنیاد پر واضح کیا ہے کہ صوبائی حکومت انتخابات کے دروان امن و امان قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

اس تناظر میں تمام حالات اور واقعات کو سامنے رکھنے ہوئے خیبرپختونخوا میں ری پولنگ اور دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نہ صرف پُرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے بلکہ ووٹربلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو مراسلہ بھی تحریر کردیا ہے ، مزید الیکشن کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ان واقعات میں ملوث اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔

Leave a reply