پنجاب کی سطح پربہترین کارکردگی دکھانیوالے 200 کھلاڑیوں کوماہانہ وظیفہ دینےکا فیصلہ

0
31

لاہور : صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان،چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک تیمور مسعود کی زیرصدارت گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اور ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن نے بریفنگ دی،اجلاس میں وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک ندیم عباس بارا، سیکرٹری سپورٹس ایند یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ،ایڈیشنل سیکرٹری ملک ثناء اللہ، انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق،سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر رانا ظہیر، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی،سیکرٹری پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار،سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ،ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف،ڈی آئی جی پولیس غازی محمد صلاح الدین، فلم سٹارشان شاہد،ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خرم بشیر،ایس ایس جی سی ظہیر احمد، سیکشن افسر محکمہ خزانہ شہزاد علی،محکمہ خزانہ، ہیڈ آف سپورٹس کنیئرڈ کالج یونیورسٹی عمارہ رباب، ڈائریکٹرایڈمن سید عمیر حسن اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمدودیگر شریک تھے۔.

فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

سپورٹس بورڈ پنجاب کے بورڈ نے سپورٹس کے مختلف امور کی منظوری دیدی، بورڈ نے پنجاب کی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 200 کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دینے کی منظوری دیدی،سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ہر کھلاڑی کو0 1500روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا،عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو بھی کیش انعامات دینے کی منظوری دی گئی تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپورٹس میڈیسن کلینک کیلئے ملک کے مایہ ناز ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی،اس کلینک میں کھلاڑیوں کا مفت علاج ہوگا، حمید لطیف، گھرکی اور جناح ہسپتال پینل پر ہونگے،سپورٹس میڈیسن کلینک کے قیام کے بعد کھلاڑیوں کو علاج کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑیگا، بورڈ نے تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں اورآفیشلز کا الاؤنس 800روپے سے بڑھا کر 1200سے 1500روپے کرنیکی منظوری دیدی،کھلاڑیوں اور آفیشلز کا رہائش الاؤنس بھی 2ہزار روپے کردیا گیا،بورڈ نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے صوبہ بھر میں سپورٹس ویونیوز کے نام معروف کھلاڑیوں کے نام پر رکھنے کی بھی منظوری دیدی جس کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائیگی جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ جن سپورٹس ویونیوز کے نام سیاسی شخصیات کے نام پر رکھے گئے تھے ان کو معروف مقامی کھلاڑی کے نام پر رکھا جائے،

ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

بورڈ نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی فنانس، ایچ آر کمیٹیاں اور مارکیٹنگ ایجنسی قائم کرنیکی منظوری دیدی، علاوہ ازیں پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی ممبر شپ فیس دوگنی کردی جبکہ سپورٹس بورڈ پنجاب کاسپورٹس ٹی وی چینل بنانے کی تجویزدی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان،چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ سپورٹس میں بہت سی اصلاحات پہلی بار کررہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو سہولیات ملیں اور سپورٹس بھی فروغ پائے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کئی سالوں سے رکے ہوئے کام بحال کئے ہیں جیسے12سال بعد پنجاب کی 40سپورٹس ایسوسی ایشنز کو 3کروڑ 8لاکھ روپے سالانہ گرانٹ جاری کی ہے تاکہ سپورٹس ایسوسی ایشن سپورٹس کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں، اس طرح بعد پنجاب گیمز بھی بحال کیں جو کہ نوے سال سے ہورہی تھیں،73ویں پنجاب گیمز میں بہت سے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں، پنجاب میں سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں جس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے،

ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک ندیم عباس نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سہولیات کی فراہمی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے بغیر سپورٹس میں ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، کھلاڑیوں کو وظائف ملنے سے ان کا کھیل بہتر ہوگا اور وہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ سپورٹس انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر جدید سپورٹس سہولیات بنائی ہیں اور مزید پر کام جاری ہے، پنجاب بھر میں 500سے زائد سپورٹس کی جدید سہولیات کھلاڑیوں کو دستیاب ہیں جس کو عالمی معیار کے مطابق بنارہے ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کردیا ہے،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تین کروڑ طلبہ زیرتعلیم ہیں،سکولوں اور کالجوں سے 10لاکھ نئے کھلاڑی تلاش کریں گے اور ان کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی اکیڈمیز میں تربیت دلوا کر قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کیلئے تیار کریں گے۔

Leave a reply