پاکستان اورچین کے درمیان بند سرحدیں کورونا ایس اوپیز کے تحت سرحد کھولنے کا فیصلہ

0
19

اسلام آباد:پاکستان اورچین کے درمیان بند سرحدیں کورونا ایس اوپیز کے تحت سرحد کھولنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان چین سرحد کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سرحد 18 ستمبر سے 30 ستمبر تک کھول دی جائے گی، سرحد کو کورونا ایس اوپیز کے تحت کھولا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک چین سرحد کو کل سے آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔ سرحد پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔سرحد کو 18 ستمبر سے 30 ستمبر تک کھولا جا رہا ہے۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہےکہ کورونا وباء کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ پاک افغان سرحد پر بھی تجارتی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔

Leave a reply