وزیراعظم کے خلاف اعلان جنگ :اس سے پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہوگا، فضل الرحمان

0
41

پشاور: وزیراعظم کے خلاف اعلان جنگ :اس سے پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہوگا، فضل الرحمان نے فتویٰ جاری کردیا ،اطلاعات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کےخلاف اعلان جنگ کرچکےہیں اور میدان جنگ سے واپس جانا اور ہماری اطاعت نہ کرنا گناہ کبیرہ تصورکیا جائے گا

پشاور میں حزب اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ڈٰ ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کا جلسہ حکومت کے خلاف خیبر پختون خوا کے عوام نے ریفرنڈم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے اور دھاندلی کرنےوالےکوبھی جانتےہیں۔ فوج کا ادارہ دفاع کے کام سے کام رکھے۔ آپ دھاندلی کریں وہ جرم نہیں ہم بات کریں توآپ خفاہوں؟

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج دنیاکاکوئی ملک ہم سے تعلق رکھنے کے لیے تیارنہیں۔ ایران پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی دوستی میں چلاگیاہے۔ افغانستان آپ پر اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں۔ امریکا کے کہنے پر حکومت نے سی پیک کو ناکام بنایا۔ امریکیوں نے ٹرمپ کومستردکیا،پاکستان کے عوام اس ٹرمپ کومستردکریں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ تم اپنے قوم کی نظر میں بھی ناقابل اعتبار ہو اور دنیا کی نظر میں بھی ناقابل اعتبار ہو۔ یہ قوم جانوروں کی قوم نہیں جس پر تم جیسے حکمرانوں کو اقتدار جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کی باتیں کہاں ہیں۔ آج بلوچ، سندھی، پختون اور پنجابی رو رہا ہے۔ اقتدار میں آنے سےپہلے کیا انہوں نے کشمیر کو تقسیم کرنے کا فارمولا پیش نہیں کیا تھا؟

Leave a reply