دپیکا پڈوکون سے تفتیش کرنے والے این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

0
26

بالی وڈ آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کے معاملے میں بالی وڈ اداکارہ د پیکا پڈوکون سے تفتیش کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

باغی ٹی وی : این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی ایس ملہوترا سوشانت خودکشی کے معاملے پر تفتیشی ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی ایس ملہوترا کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے اور وہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کے زاویے کی تحقیقات کر رہے ہیں-

دہلی میں تعینات کے پی ایس ملہوترا سوشانت کی موت سے متعلق تحقیقات کے باعث ممبئی میں موجود ہیں وہ بالی وڈ کی مشہور شخصیات سے پوچھ گچھ کرنے میں پیش پیش رہے۔

این سی بی کے سینئر افسر نے ملہوترا کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آ جانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد کے پی ایس ملہوترا نے قرنطینہ اختیار کرلیا ہے لیکن ان کے قرنطینہ میں چلے جانے سے تفتیش متاثر نہیں ہوگی۔

Leave a reply