دہشت گردوں کا ایک اور وار، بلوچستان میں 14 سیکورٹی اہلکار شہید

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک دشمنوں کا ایک اور وار، بلوچستان کے علاقے مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے فرنٹیئر کور کے 7 جوانوں اور او جی ڈی سی ایل کے 7سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کردیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کوسٹل ہائی وے پراورماڑہ کےقریب سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کےدرمیان جھڑپ ہوئی، حملےمیں قافلے کے 7 گارڈزبھی شہید ہوئے دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے او جی ڈی سی ایل کے قافلے کو نشانہ بنایا، جس میں 14 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔۔ فائرنگ سے ایک گاڑی کے فیول ٹینک میں آگ لگ گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے موثرکارروائی کرتے ہوئےاوجی ڈی سی ایل کے قافلے کوعلاقے سے بحفاظت نکالا،جھڑپ کےدوران دہشت گردوں کوبھاری نقصان ہوا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں صوبیدارعابد حسین،نائیک محمد انور،سپاہی محمدنوید،لانس نائیک عبداللطیف ،لائنس نائیک افتخار احمد،سپاہی محمدوارث اورسپاہی عمران خان ،وارث خان، عبدالنافع، شاکراللہ،عابد حسین شامل ہیں

حملے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج، پاک بحریہ ، کوسٹ گارڈ، ایف سی، ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ میں قائم بحریہ کے درمان جاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر مکران کوسٹل ہائی وے واقعہ کی رپورٹ طلب کی اور شہید اہلکاروں کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کی دعا کی ۔

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فراز کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور مکران کوسٹل ہائی وے پراو جی ڈی سی ایل قافلے پرحملوں کی شدید مذمت کرتےہیں ۔ملکی سلامتی اور دفاع وطن پر جاں نثار کرنے والے شہداء ہمارا فخر وغرور ہیں ۔اللہ تعالی شہداء کےدرجات بلند فرمائیں۔

Leave a reply