دہشت گردی کا خطرہ، الیکشن ملتوی کیے جائیں، خیبرپختونخواہ حکومت کا الیکشن کمیشن کو خط

0
49

پشاور کی صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ضم شدہ اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق پشاور کی صوبائی حکومت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان سےدہشتگردی کی کارروائیوں کاخطرہ ہے، نئےضم شدہ اضلاع میں انتخابات کوسبوتاژکرنےکےخطرات موجود ہیں،سیاسی قیادت کوبھی نشانہ بنانےکےحوالےسےخدشات موجود ہیں. خط کے ذریعے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ واقعات کےباعث بھی انتخابات ملتوی کیےجائیں ضم شدہ اضلاع میں انتخابات 20 دن کے لیے ملتوی کیےجائیں.

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 2 جولائی کو ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ہونے ہیں. شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گردی کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،

Leave a reply