دہشت گردوں کی مالی معاونت، ملزم کی ضمانت مسترد ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،افغان شہری حاجی خیراللہ عدالت کے رو برو پیش ہوا،ایف آئی اے نے کہا کہ افغان شہری حاجی خیر اللہ پر دہشتگردوں کی مالی معاونت کاالزام ہے۔ٹیررفنانسنگ میں ملوث 3 ملزم حاجی خیراللہ کے ذریعے دہشتگردوں کی مالی معاونت کررہے تھے،ٹیرر فنانسنگ میں حاجی خیراللہ نے پاکستان سے کروڑوں روپےکی منی لانڈرنگ کی،

عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی،ایف آئی اے نے افغان شہری حاجی خیراللہ کو ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا

قبل ازیں ماہ جنوری میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی لیکن ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا تھا بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

واضح رہے کہ حاجی خیراللہ حاجی ستار منی ایکسچینج اور روشن منی ایکسچینج پر امریکہ نے 2012 میں پابندی عائد کی تھی

دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کرنیوالا گرفتار،تعلق کس تنظیم سے؟

Leave a reply