دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

0
42

دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

باغی ٹی وی : آئی جی پنجاب انعام غنی نے لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے بارے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے،

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ‏جوہر ٹاوَن دھماکے میں نقصانات کاجائزہ لے رہے ہیں، ‏ہمیں65 تھریٹ الرٹس موصول ہوئے، دھماکوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں بلند ہوتے ہیں ،

آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ ‏گزشتہ ہفتے کچھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا، دھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ، ‏دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس ہے،

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ‏سی ٹی ڈی نے کنٹرول سنبھال لیا، دھماکے کا جائزہ لے رہی ہے، ‏دھماکوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوتے ہیں، ‏سی ٹی ڈی نے گزشتہ ہفتے بھی کچھ لوگ پکڑے تھے،

ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے . وزیر داخلہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے .وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے .

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ وفاقی ادارے تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، ایک پولیس اہلکار سمیت 24 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکہ جوہر ٹاون میں واقع احسان ممتاز ہسپتال کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق دھماکہ گاڑی کے اندر ہوا، ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ کئی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور ایک رکشہ تباہ ہو گیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے ایک گھر بھی شدید متاثر ہوا ہے،

Leave a reply