دہشت گردوں کی پولیس پرفائرنگ

0
78

دہشت گردوں کی پولیس پرفائرنگ

باغی ٹی وی : شمالی وزیرستان میں پولیس پرفائرنگ ہوئی ہے . ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق میرعلی میں ڈپٹی کمشنر کے سیکیورٹی اسکواڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا گیا .

حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری شہید ہو گیا .نامعلوم افراد کے حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے .

ادھر کوئٹہ اورتربت میں ایف سی پر دہشت گردوں کے حملوں میں4 جوان شہید، 8 زخمی ہو گئے، جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد مارے گئے اور 8 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے قریب پیر اسماعیل زیارت میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، ایف سی اہلکاروں اوردہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ آٹھ زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں کے حملے میں چیک پوسٹ پر مامور چار جوان شہید اورچھ زخمی ہوئے۔

Leave a reply