وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ کراچی میں دہشت اور نفرت کی سیاست کا اثر آج بھی ہے.
باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نفرت کی سیاست سے نکلنا ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی۔کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرناہوگا، ہم نے رنگ ونسل کے تعصب سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کی ہے۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے نئے قبرستان بنانے کے لیے زمینوں کی نشاندہی کی ہے۔صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے میں پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں۔ ہم شہر میں پی پی کو مضبوط کریں گے، ہم کراچی کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے، جہاں الیکشن ٹھیک ہوں گے وہاں عوام کی پہلی چوائس پیپلز پارٹی ہوگی۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی عام لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیجتی ہے، کسی دوسری پارٹی میں ہمت نہیں کہ وہ ایسا کرسکے۔سعیدغنی نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے، پیپلزپارٹی جب قائم ہوئی تو پنجاب میں زیادہ مضبوط تھی۔انہوں نے کہا کہ کراچی نے وہ نقصان اٹھایا ہے جس کا نتیجہ آج بھی بھگت رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی، پیپلزپارٹی کو بہت سی سازشوں کاسامنا رہا ہے۔صوبائی وزیرنے کہاکہ ماضی میں پیپلزپارٹی کو کراچی میں کمزورکرنیکی کوشش کی گئی ، کراچی میں دہشت اور نفرت کی سیاست کا اثر آج بھی ہے۔
سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کو مسترد کر دیا
ایم کیو ایم میں کوئی اختلاف نہیں،مصطفیٰ کمال
نئی دہلی کی وزیراعلیٰ بھی مستعفی ہو گئیں