سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں، شیخ رشید

0
43

سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں، شیخ رشید
شہید ہیڈ کانسٹیبل منور حسین کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور شہریوں سمیت بڑی تعداد میں پولیس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت کی

اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل کراچی کمپنی کے پاس دہشتگردی کا واقع ہوا ،ہیڈ کانسٹیبل منور ڈیوٹی پر موجود تھے فائرنگ سے شہید ہوئے،یہ چوری یا ڈکیتی کا واقع نہیں ہے دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے ہمیں یہ ایک قسم کا سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں،یہ اس سال کا پہلا واقع ہے ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے،پولیس نے اپنی جان دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی ساری فورسسز پاکستان کی حفاظت کے لیئے جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں،دونوں ملزموں تک پہنچ گئے ہیں موٹر بائیکس سے ان کو ٹریس کر لیا ہے،

تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ناکہ جیلانیہ پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔

افغانستان میں شدید زلزلہ،12 افراد جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی جواب کارروائی کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کے گھنول نامی گاؤں میں ایک گاڑی کھائی میں جاگری جس میں اب تک 2 خواتین کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے سیاحتی گاڑی میں موجود افراد کی تعداد 7 تھی۔ مقامی اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سیاحوں کے پاس سے شناختی کارڈ ملا ہے جس میں ٹیکسلا درج ہے۔

پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں اندھیرے کے باعث شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

بہت ہو گیا ہمیں الگ گورنر وزیراعلی چاہیے٫یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب کا مقدمہ…

قبل ازیں افغانستان میں زلزلے سے شدید تباہی،12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچادی زلزلہ افغانستان کے مغربی علاقوں میں آیا ہے زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 12 افراد جاں بحق ہوگئے زلزلے سے صوبہ بادغیس میں نقصان پہنچا امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 تھی۔

سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کیجانب سے پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کیلئے 0.1 ملین ڈالر امداد

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 40 منٹ پر آیا زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اگرنون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ ہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی ، فواد…

Leave a reply