پاکستان میں دہشتگردی کروانے بھارتی جاسوس کس ملک سے آئے؟ سراغ لگا لیا گیا

0
33

پاکستان نے دہشتگردی میں ملوث بھارت کےمزید 2جاسوسوں کا سراغ لگالیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارتی جاسوسوں کی شناخت کیلیے افغانستان اور ایران کو خطوط لکھ دیے،بھارتی جاسوسوں کی شناختی تفصیلات ایران اور افغانستان کو بھیج دیں،سوامی آسیم آننداورگوبندپارٹ ایران سےبلوچستان آئے،مستونگ میں دہشتگردی کرائی،بھارتی جاسوس 13 جولائی کو مستونگ میں دہشتگردی کے حملے میں ملوث ہیں،بھارتی جاسوس دہشتگردی کی واردات کے بعد افغانستان فرار ہوگئے،

واضح رہے کہ بلوچستان سے ایک اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس اور دہشت گرد پکڑا گیا ہے جس کا نام راکھی راج بتایا گیا ہے. یہ انڈیا کا رہنے والا اور بلوچستان میں تخریب کاری و جاسوسی کے سپیشل مشن پر تھا،

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اسے کافی عرصہ سے نظر میں رکھے ہوئے تھی جسے انٹرسیپٹ ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سمیت کئی جاسوس اور دہشت گرد پکڑے جاتے رہے ہیں،

 

پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کو دیئے گئے اپنے بیان پر ڈٹ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کلبھوشن یادیو تک بھارت کو قونصلر رسائی دی تھی، جس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں،

کلبھوشن یادیو کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات کروائی گئی تھی جس میں کلبھوشن یادیو نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے سامنے کہا کہ میں بھارتی جاسوس اور بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہوں، بھارتی ناظم الامورکے سامنے کلبھوشن متعدد باردیئے گئے بیان پر ڈٹ گیا،

کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے لئے پاکستان نے پہلے آدھے گھنٹے کا وقت طے کیا تھا بعد ازاں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دو گھنٹے تک ملاقات کی اجازت دی گئی،

اب بھارتی ناظم الامور اور کلبھوشن یادیو کی بات چیت کے بعد قونصلررسائی ختم ہوگئی .

قونصلر رسائی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے ملاقات ختم

دوسری جانب بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ حاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیوسے ملاقات کے موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جامہ تلاشی لی گئی اور ان کے جوتے اتروائے گئے۔

 

ڈپٹی ہائی کمشنراورکلبھوشن یادیو میں ملاقات 2گھنٹے سے زائد جاری رہی ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوسے ملاقات سب جیل میں ہوئی، ملاقات میں دفترخارجہ کے ایک اعلیٰ افسربھی موجود تھے،

کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیہ دفتر خارجہ پہنچے، بھارتی ہائی کمیشن کی سٹاف کار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ چھوڑ کر واپس روانہ ہوئی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی بھارتی جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کروائی گئی

کلبھوشن کا رہا نہ ہونا پاکستان کی فتح ہے، اٹارنی جنرل انور منصور

قبل ازیں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی کامعاملہ ،بھارت نے پاکستان کی پیشکش کاجواب دیا،بھارت ڈپٹی ہائی کمشنرکوملاقات کیلئےبھجوانے پررضامند ہوا ، پاکستان نےعالمی عدالت انصاف کے فیصلےکے تحت قونصلررسائی کی پیشکش کی تھی ، پاکستان نےگزشتہ ماہ بھی کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی.بھارت نے اس بار کلبھوش یادیو تک قونصلر رسائی کے لئے کوئی شرط عائد نہیں کی

کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی، بھارت نے دکھائی پھر ہٹ دھرمی

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا جاسوس ہے، جو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، پاکستان کی عدالت اسے سزائے موقت سنا چکی ہے، بھارت نے کلبھوشن کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عالمی عدالت میں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی، عالمی عدالت نے جاسوس تک صرف قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا،

کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

Leave a reply