دہلی، فسادات کے دوران مسلمان لڑکی کو اغوا کیے جانے کا خدشہ،لواحقین پر قیامت کی گھڑی

0
36

دہلی، فسادات کے دوران مسلمان لڑکی کو اغوا کیے جانے کا خدشہ،لواحقین پر قیامت کی گھڑی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کے تشدد کے دوران ایک 13 سالہ بچی لاپتہ ہو گئی ہے، خدشہ ہے کہ اسے انتہا پسندوں نے اغوا کر لیا ہے یا مار دیا ہے، تا ہم ابھی تک اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا

بچی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی ہے، والد کے مطابق اسکی بیٹی جس کی عمر 13 برس ہے، کھجوری خاص کے علاقے میں امتحان دینے اسکول گئی تھی ،اور شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے دوران لاپتہ ہوگئی ۔ آٹھویں جماعت کی طالبہ ، سونیا وہار نواحی گاوں میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھی ۔پیر کی صبح اپنے گھر سے تقریبا 4.5 کلومیٹر دور اپنے اسکول گئی تھی ، لیکن واپس نہیں آئی۔

لڑکی کے والدکا کہنا تھا کہ مجھے شام 5 بج کر 5 منٹ پر اسے اسکول سے لینا تھا۔ لیکن میں علاقے میں تشدد کے واقعات کی وجہ سے پھنس گیا۔ اس کے بعد سے میری بیٹی لاپتہ ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے

لڑکی کے والد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ہندو درندوں نے اس کی بیٹی کو اغوا کر لیا ہو، تا ہم ابھی تک اسکے بارے میں کچھ معلومات نہیں مل سکیں.

دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور ایک مسجد کو شہید کیا گیا.مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مساجد اور درگاہوں کی بھی بے حرمتی کی جا رہی ہے، بھجن پورہ میں مزار کو نذر آتش کیا گیا، اشوک نگر میں مسجد کو آگ لگائی گئی اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش،گھر کا گھیراؤ ہونے پرکیجریوال نے کی فوج طلب،مودی نے کیا انکار

دہلی میں منصوبے کے ساتھ حملے کئے گئے، سونیا گاندھی کا انکشاف، کہا امت شاہ دے استعفیٰ

دہلی،4 ماہ قبل شادی کرنیوالی شازیہ بیوہ ،مارے جانے کے خوف سے شازیہ برقت اتارنے پر مجبور

سوشل میڈیا پر وائرل اپنی تصویر دیکھنے کی ہمت نہیں،ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے زخمی نوجوان کی گفتگو

دہلی ، سکول، گاڑیاں ،گھر سب جلا دیئے گئے، تصاویر باغی ٹی وی پر

ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 34 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 400 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے،

دہلی تشدد، کی گئی منصوبہ بندی، واٹس ایپ گروپ بنا کر دیئے گئے ٹارگٹ، پتھراؤ، گھر جلانے کی ڈیوٹیاں لگیں

Leave a reply