اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے نام سے وفاقی تعلیمی بورڈ کا قیام

0
246

دینی مدارس کے تعلیمی بورڈ میں اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے نام سے وفاقی تعلیمی بورڈ کا قیام

محمد شریف چنگوانی کی سربراہی میں دینی مدارس کے تعلیمی بورڈ میں اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے نام سے وفاقی تعلیمی بورڈ کے قیام کا اعلان۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دینی مدارس کے تعلمی بورڈ میں اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے نام سے نئے وفاقی تعلیمی بورڈ کے قیام کا اعلان کردیا گیا فیڈرل بورڈ کے آڈیٹوریم ہال میں تقریب کا انعقاد،

تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری،پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم و دیگر کی شرکت،مجلس شورٰی میں ملک بھرسے سے شیخ الحدیث اساتذہ کرام شامل ہیں۔اتحاد المدارس الاسلامیہ کے عہدیدران میں صدرمولانا محمد شریف خان چنگوانی،ناظم اعلیٰ محمد یعقوب شیخ،ناظم امتحانات حافظ عبدالغفار روپڑی،نائب صدر مولانا طارق محمود یزدانی،مولانا فضل الرحمن،نائب ناظم اعلیٰ ذاکرالرحمان صدیقی،ناظم نصاب کمیٹی مولانا عبدالوہاب روپڑی،ناظم اطلاعات حافظ عثمان شفیق،سید عبدالوحید شاہ،حافظ نعیم الرحمان نعیم،سمولانا مظہرالحق خان،حافط عبدالماجدسلفی،حافظ ذوالفقار علی،قاری عبدالمتین اصغر شامل ہیں۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان مولانا محمد شریف چنگوانی،ناظم اعلیٰ محمد یعقوب شیخ ودیگر کا کہنا تھا کہ اتحاد المدارس الاسلامیہ وطن عزیز میں مدارس اور جامعات کے اتحاد ویکجہتی کی علامت بن کر ابھرے گا، وطن عزیز میں فرقہ واریت کے خاتمے اور باہمی رواداری اور اتحاد واتفاق کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گئے،

ناظم اعلیٰ محمد یعقوب شیخ کا مزید کہنا تھا کہااتحاد المدارس الاسلامیہ اعلیٰ معیار تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی دینی و اخلاقی تربیت کر کے مثالی اور باقار شہری بنائے گا،تعلیم کے ساتھ تربیت کے نظام پر خصوصی توجہ دیں، وزارت تعلیم کے باہمی تعاون سے آئی ٹی اور سائنسی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔پاکستان کو بہترین اسکالر و سائنس دان دینی مدارس سے دیں گے،دینی مدارس پاکستان کے ترجمان ہیں،دنیا میں پاکستان کا روشن اور پرامن امیج دیکھائیں گے۔

Leave a reply