انتخابی نتائج میں تاخیرامیدواروں میں بے چینی کا سبب بن رہی ہے:سعید غنی

0
31

کراچی:انتخابی نتائج میں تاخیر امیدواروں میں بے چینی کا سبب بن رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے انتخابی نتائج کے دیر سے آنے پرشکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی نتائج کو فوری جاری کرنے کو یقینی بنائے۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں تاخیر امیدواروں میں بے چینی کا سبب بن رہی ہے۔ تاخیر سے نتائج جاری ہونے سے پورا انتخابی عمل بلاجواز متنازعہ بن سکتا ہے۔

دوسری طرف رہنما پیپلزپارٹی مرتضیٰ وہاب نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے انتخابی نتائج میں تاخیرکا الزام مستردکردیا۔ مرتضٰی وہاب نے انتخابی نتائج میں تاخیر کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ڈال دی۔

مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ نعیم الرحمان کی سیاست کا محور احتجاج اور دھرنا ہے، جب نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں تو ہارنے والے راہ فرار اختیار کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ کل تک جماعت اسلامی الیکشن کرانےکا کہہ رہی تھی، اب نتائج آنا شروع ہوئےہیں تو جماعت اسلامی دھرنوں کی بات کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے، پولنگ ایجنٹس کو بھی رات ساڑھے گیارہ بجے تک فارم گیارہ اوربارہ نہ دیےجانےکی اطلاعات ہیں۔

ادھر اردو یونیورسٹی میں قائم ڈی آر او آفس میں صحافیوں کو کوریج سے روک دیاگیا۔جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت کے کچھ ڈپٹی کمشنر نتائج جاری کرنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، فارم گیارہ اور بارہ فراہم نہیں کیا جا رہا، ایک گھنٹے میں نتائج جاری نہ ہوئے تو عوام پولنگ اسٹیشنز کا گھیراؤ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا آئینی ، جمہوری اور قانونی حق ہے، ہمیں فارم 12 دیا جائے، کسی کو اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارنے نہیں دیں گے ۔

Leave a reply