لاہور:ڈسکہ اوروزیرآباد کے نتائج میں تاخیرکیوں:مریم نواز نے دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے حکومت کوخبردارکرتے ہوئے پوچھا ہے کہ بتایا جائے کہ ڈسکہ اوروزیرآباد میں نتائج کیوںروکے جارہے ہیں
اس حوالے سے مریم نواز نے ایک ٹویٹ کی ہے کہ جان بوجھ کر نتائج میںتاخیر کی جارہی ہے جو کہ بہت ہی پریشان کن ہے اوراگرنتائج میں کسی قسم کی تبدیلی کی گئی تو پھراس کے نتائج بھگتنے کے لیے حکومت تیار ہوجائے
I want to warn all those who have stopped the results from Daska & Wazirabad and are trying to change the results, that THIS IS GOING TO COST YOU BIG TIME.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 19, 2021
مریم نواز نے اس حوالے سے مزید کہا ہےکہ جو بھی نتائج کی تاخیر یاان میں ترمیم کا سبب بنیں گے وہ نتیجہ بھگتنے کے لیے تیار رہیں
یاد رہے کہ اس سے پہلے مریم نواز نے نوشہرہ سے ن لیگی امیدوارکے جیتنے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی ہارگئی اورپی ڈی ایم اتحاد جیت گیا