وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے پی ایف یو جے, آر آئی یو جے اور پریس کلب کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

وفد میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی، آر آئی یو جے کے سیکریٹری آصف بشیر چودھری، صحافی رہنماء مظہر عباس اور شہزادہ ذوالفقار شامل تھے،ملاقات میں جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام سمیت صحافیوں کی غیر قانونی برطوفیوں سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام کا عمل آخری مراحل میں ہے،صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا ہائوسز سے صحافیوں کی برطرفی پر تشویش کا اظہار کیا،اور کہا کہ میڈیا مالکان کے ساتھ اس ایجنڈے کو باقاعدہ طور پر اٹھایا جائے گا، حکومت نے میڈیا ہائوسز کو تاریخی واجبات ادا کئے ہیں اس کے باوجود ملازمین کی برطرفیاں قابل تشویش ہیں،صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کے نظام کو مزید موثر اور وسیع کیا جائے گا، حکومت آزادی صحافت اور صحافیوں کے معاشی تحفظ کے لئے عملی اقدامات جاری رکھے گی،نیشنل پریس کلب پر حملے کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کروائیں گے،صحافی برادری کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجی ہے، وفد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وفاقی وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات اشفاق خلیل، اور پرنسپل انفارمیشن افیسر مبشر حسن بھی موجود تھے

Shares: