دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا
دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں فسادات کے بعد شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے، انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر حملے کے بعد مسلمان گھروں میں محصور ہیں، کچھ نے علاقہ چھوڑ دیا اور اپنے رشتے داروں کے ہاں چلے گئے
بھارتی وزیراعظم مودی کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول نے دہلی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور عوام کو یقین دہانی کروائی کہ اب امن ہو چکا ہے لیکن جونہی اجیت واپس گئے، انتہا پسند ایک بار پھر بپھر گئے اور انہوں نے گھر سے دودھ لینے کے لئے جانے والے نوجوان کو پکڑ لیا اور اس پر اتنا تشدد کیا کہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
ہندو انتہا پسند نوجوان پر تشدد کے بعد فرار ہو گئے تا ہم علاقے میں پھر خوف و ہراس پھیل گیا، دوسری جانب فسادات میں مارے جانے والوں کا ابھی تک پوسٹ مارٹم مکمل نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں رش ہے اور خدشہ ہے کہ کہیں انتہا پسند دوبارہ ہسپتالوں پر نہ حملہ کر دیں، مسلمانوں کی جانب سے ہسپتالوں کی سیکورٹی سخت کرنے کی درخواست کی گئی ہے لیکن دہلی سرکار مسلمانوں کی نہیں سن رہی،
دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور ایک مسجد کو شہید کیا گیا.بھجن پورہ میں مزار کو نذر آتش کیا گیا، اشوک نگر میں مسجد کو آگ لگائی گئی اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔
گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں
دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی
دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا
دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار
دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت
مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش،گھر کا گھیراؤ ہونے پرکیجریوال نے کی فوج طلب،مودی نے کیا انکار
دہلی میں منصوبے کے ساتھ حملے کئے گئے، سونیا گاندھی کا انکشاف، کہا امت شاہ دے استعفیٰ
دہلی،4 ماہ قبل شادی کرنیوالی شازیہ بیوہ ،مارے جانے کے خوف سے شازیہ برقت اتارنے پر مجبور
سوشل میڈیا پر وائرل اپنی تصویر دیکھنے کی ہمت نہیں،ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے زخمی نوجوان کی گفتگو
دہلی ، سکول، گاڑیاں ،گھر سب جلا دیئے گئے، تصاویر باغی ٹی وی پر
دہلی، فسادات کے دوران مسلمان لڑکی کو اغوا کیے جانے کا خدشہ،لواحقین پر قیامت کی گھڑی
امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری
دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد
دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی
ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 400 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے
دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ