دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

0
40

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں فسادات کے دوران کوریج کرنے والے صحافیوں کی شناخت کرنے کے لئے ان کی پینٹ اتروائی گئی

انڈیا کی سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہلی فسادات میں مودی سرکار ہی ملوث ہے کیونکہ پولیس کو بھی انتہا پسندوں کے ساتھ کھلی چھوٹ دی گئی تھی ،فسادیوں نے واقعہ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، ان سے کیمرے چھینے، فوٹیج ضائع کروائی

پارٹی رہنماؤں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فسادات کے دوران صحافیوں کو نہ صرف کوریج سے روکا گیا بلکہ ان میں سے کچھ کو اپنی ہندو شناخت کی تصدیق کرنے کرنے کیلئے پینٹ اتارنے پر مجبور کیا گیا،دہلی کے وزیراعلٰیٰ کیجریوال دہلی تین دن تک جل رہا تھا لیکن وہ محض خاموش تماشائی بنے رہے ،دہلی حکومت متاثرین کو کوئی مدد فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے .

سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ استعفیٰ دیں ،مسلمانوں کے نقصان کا مکمل معاوضہ دیا جائے،فسادات میں مارے جانے والے افراد کے اہلخانہ کو ایک کروڑ، شدید زخمی افراد کو 50 لاکھ کا معاوضہ دیا جائے، بی جے پی رہنما کپل شرما کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور فسادات کی جوڈیشل تحقیقات کروائی جائیں.

دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور ایک مسجد کو شہید کیا گیا.مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مساجد اور درگاہوں کی بھی بے حرمتی کی جا رہی ہے، بھجن پورہ میں مزار کو نذر آتش کیا گیا، اشوک نگر میں مسجد کو آگ لگائی گئی اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش،گھر کا گھیراؤ ہونے پرکیجریوال نے کی فوج طلب،مودی نے کیا انکار

دہلی میں منصوبے کے ساتھ حملے کئے گئے، سونیا گاندھی کا انکشاف، کہا امت شاہ دے استعفیٰ

دہلی،4 ماہ قبل شادی کرنیوالی شازیہ بیوہ ،مارے جانے کے خوف سے شازیہ برقت اتارنے پر مجبور

سوشل میڈیا پر وائرل اپنی تصویر دیکھنے کی ہمت نہیں،ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے زخمی نوجوان کی گفتگو

دہلی ، سکول، گاڑیاں ،گھر سب جلا دیئے گئے، تصاویر باغی ٹی وی پر

دہلی تشدد، کی گئی منصوبہ بندی، واٹس ایپ گروپ بنا کر دیئے گئے ٹارگٹ، پتھراؤ، گھر جلانے کی ڈیوٹیاں لگیں

دہلی، فسادات کے دوران مسلمان لڑکی کو اغوا کیے جانے کا خدشہ،لواحقین پر قیامت کی گھڑی

امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری

دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 400 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

Leave a reply