دہلی،گھرجل گئے،بیٹے مار دیئے گئے، پھر بھی مسلمانوں نے صلہ رحمی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

0
20

دہلی،گھرجل گئے،بیٹے مار دیئے گئے، پھر بھی مسلمانوں نے صلہ رحمی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد کے دوران مسلمانوں کو پاکستان جانے کا کہنے اور مسلمانوں پر تشدد میں ملوث ہندو نوجوان کو مسلمانوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا، مسلم کمیونٹی نے ہندو نوجوان کو کچھ بھی نہ کہا بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دے دیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان جو مسلمانوں پر ہونے والے تشدد میں ملوث تھا وہ مسلمانوں کو ویڈیو میں پاکستان جانے کا کہہ رہا تھا اور دوسرے نوجوانوں کو مسلمانوں کے گھروں پر آگ لگانے پر اکسا رہا تھا، نوجوان خود بھی مسلمانوں پر تشدد کرتا ہے، اس دوران پولیس بھی موقع پر موجود ہوتی ہے لیکن پولیس نے کچھ نہیں کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندو درندوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل تھی.

اسی نوجوان کو بعد میں مسلمانوں نے پکڑا اور بغیر کسی تشدد کے پولیس کے حوالہ کر دیا، اس کو پولیس کے حؤالہ کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، مسلمانوں پر تشدد کرنے والے اور انہیں پاکستان جانے کا کہنے والے ہندو نوجوان کو مسلمانوں نے بغیر کسی تشدد کے پولیس کے حوالہ کیا، اس نے پولیس کی تحویل میں اس بات کی تصدیق کی کہ میں نے پاکستان جانے کا کہا تھا اور تشدد میں بھی ملوث رہا ہوں.

پولیس کے مطابق مسلمان چاہتے تو اس نوجوان کو مار سکتے تھے لیکن مسلمانوں نے ایسا نہیں کیا، نوجوان بھی مسلمانوں کے رویئے پرحیران ہے لیکن اسے ذرا بھی شرمندگی نہیں‌ ہوئی

دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور ایک مسجد کو شہید کیا گیا.مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مساجد اور درگاہوں کی بھی بے حرمتی کی جا رہی ہے، بھجن پورہ میں مزار کو نذر آتش کیا گیا، اشوک نگر میں مسجد کو آگ لگائی گئی اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش،گھر کا گھیراؤ ہونے پرکیجریوال نے کی فوج طلب،مودی نے کیا انکار

دہلی میں منصوبے کے ساتھ حملے کئے گئے، سونیا گاندھی کا انکشاف، کہا امت شاہ دے استعفیٰ

دہلی،4 ماہ قبل شادی کرنیوالی شازیہ بیوہ ،مارے جانے کے خوف سے شازیہ برقت اتارنے پر مجبور

سوشل میڈیا پر وائرل اپنی تصویر دیکھنے کی ہمت نہیں،ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے زخمی نوجوان کی گفتگو

دہلی ، سکول، گاڑیاں ،گھر سب جلا دیئے گئے، تصاویر باغی ٹی وی پر

دہلی تشدد، کی گئی منصوبہ بندی، واٹس ایپ گروپ بنا کر دیئے گئے ٹارگٹ، پتھراؤ، گھر جلانے کی ڈیوٹیاں لگیں

دہلی، فسادات کے دوران مسلمان لڑکی کو اغوا کیے جانے کا خدشہ،لواحقین پر قیامت کی گھڑی

امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری

ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 400 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے

Leave a reply